11 ستمبر 2025 - 18:51
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عکسری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ میں اسرائیلی ٹینک پر حملے کی ویڈیو جاری کردی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، القسام بریگیڈز کے مزاحمت کاروں نے 8 ستمبر کی صبح شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں اسرائیلی فوجی کیمپ میں کھڑے ٹینک کو نشانہ بنایا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مزاحمت کار تباہ شدہ عمارت میں سے نکل کر اسرائیلی ٹینک پر چڑھتا ہے اور ایک بارودی سرنگ ٹینک کے اندر پھینک دیتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha